ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،

جنہوں نے کرپشن کا الزام لگایا ہے وہ ثابت کریں، پہلے 6 ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی، پہلے کہا گیا کہ فلیٹ میرے ہیں پھر وہی ملکیت میرے والدمحمد نواز شریف پر ڈال دی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 14:31

ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،جنہوں نے کرپشن کا الزام لگایا ہے وہ ثابت کریں، پہلے 6ماہ میںکیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئیں، پہلے 6 ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کواحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس کیس میں جتنی دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے خود فراہم کیں، کیس میں کوئی جان نہیں ، پہلے کہا گیا کہ فلیٹ میرے ہیں پھر وہی ملکیت میرے والدمحمد نواز شریف پر ڈال دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،جنہوں نے کرپشن کا الزام لگایا ہیوہ ثابت کریں، پہلے 6ماہ میںکیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئیں، پہلے 6 ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ان کی ہے لیکن عمران خان کو کہا جاتا ہے کہ تم ٹھیک ہو ، عمران خان جعلی دستاویزات جمع کرائیں تو بولتے ہیں یہ بھی ٹھیک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں