سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی سے پیر سید علی رضا بخاری کی ملاقات،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،کنٹرول لائن پر فائرنگ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

منگل 3 اپریل 2018 15:04

سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی سے پیر سید علی رضا بخاری کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی سے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارت فائرنگ سے پیدا شدہ تازہ ترین صورت حال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی اور پیر علی رضا نے کہا کہ یکم اپریل مقبوضہ کشمیر میں سفاک اور المناک دن تھا جس دن بھارتی افواج معصوم کشمیریوں پر قہر بن کر ٹوٹیں اور سترہ بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا۔ اس دن بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں اور کشمیرلہولہو ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک دن میںسینکڑوںبے گناہ کشمیری زخمی بھی ہوگئے، قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کا عالمی چارٹر مذاق بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کرمانی نے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں اور کشمیر لہولہو ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 17 نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا گیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شوپیاں اور دیالگم میں شہید کیا۔ سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔

پیر علی رضا نے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔ کشمیر کو خون میں نہلا دیا گیا درجنوں بیٹے شہید کر دیئے گئے کشمیری لاشیں گن رہے ہیں۔جوان جنازے اٹھا رہے ہیں،بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جنجھو ڑ رہا ہے۔

پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں یکم اپریل کو20 کے قریب کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بھارتی قابض فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔دونوں رہنماؤں نے کنٹرول لائن پر جاری بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی بزدلی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں