قراقرم ہائی وے سی پیک کی بنیاد اور اس کے معمار بانی ہیں،صدر مملکت

منگل 3 اپریل 2018 15:08

قراقرم ہائی وے سی پیک کی بنیاد اور اس کے معمار بانی ہیں،صدر مملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قراقرم ہائی وے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد اور اس کے معمار اقتصادی راہداری کے بانی ہیں ۔ پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت اور احترام کرتی ہے ۔صدر مملکت نے یہ بات شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے چین کے سفیر یاجینگ اور چین کے سابق سفیر ژنگ چونژنگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جان قربان کرنے والے انجینئرزاور کارکنوں کے ذکرپر جذباتی کیفیت پیدا ہوگئی اور سابق سفیر سمیت کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا پاک چینی دوستی کی مثالیں دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک خطے کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ دونوں ممالک آئندہ بھی اسی طرح مل کر عالمی امن و استحکام ، سلامتی اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ چین کے سابق سفیر ژنگ چونژنگ نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران پاکستانی اورچینی کارکنوں نے ایک ساتھ خون اور پسینہ بہایا جس کی خوشبو آج بھی تازہ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں