اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ،چیف جسٹس

الیکشن کمیشن معاملے کی اونر شپ لے‘ اب اصل کام پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کا ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

منگل اپریل 15:17

اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن معاملے پر تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے‘ الیکشن کمیشن معاملے کی اونر شپ لے‘ اب اصل کام پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کا ہے۔ منگل کو سپری کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نادرا حکام عوامی نمائندگان کو بریفنگ دیں۔ چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے بھی چھ چھ ارکان کو بریفنگ کیلئے بھجوایا جائے۔ عدالت نے وزارت پارلیمانی امور‘ وزارت خارجہ اور آئی ٹی کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے علاوہ دیگر تمام درخواستیں عدم پیروی کی بناء پر خارج کردیں۔

عمران خان کی جانب سے انور منصور بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ ممکن ہے کہ سافٹ ویئر میں بہتری کی ضرورت ہو بریفنگ جمعرات کو ساڑھے تین بجے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم ہال میں ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کی الیکشن کمیشن معاملے کی اونر شپ لے اب اصل کام پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments