الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقہ پی ایس سات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی

منگل 3 اپریل 2018 15:18

الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقہ پی ایس سات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس سات گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس سات گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ، جس میں وزیر تعلیم سندھ جام مہتا ب کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ حلقے سے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میاں عبدالمالک بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، میاں عبدالمالک نے کہا کہ جام مہتاب نے حلقے کے پانچ گائوں کا دورہ کیا اور انتخابی مہم چلائی۔

چیف الیکشن کمشنر نے جام مہتاب کے وکیل سے استفسار کیا کہ کن تاریخوں میں آپ حلقے میں گئے ۔ ان کے آپ ثبوت فراہم کر سکتے ہیں جام مہتاب کے وکیل نے کہا کہ آئندہ تاریخ دی جائے جس میں تمام ثبوت پیش کر دیں گے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں