بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے،

پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو شکست دی ہے ْوفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو

منگل اپریل 17:31

بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستان کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نالج کوریڈور کے ذریعے پاکستانی طلباء کی برطانوی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو شکست دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کی صورتحال بحال ہے۔ وزیر داخلہ نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments