نیب نے محکمہ تعلیم پنجاب کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اپریل 2018 17:44

نیب نے محکمہ تعلیم پنجاب کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) : نیب نے محکمہ تعلیم پنجاب اور سابق وزراء کے خلاف کرپشن کیسز میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس ہوا۔ جس میں زیرالتواء کیسز سمیت کرپشن کیسز میں ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے سینیٹر سیف اللہ بنگش، سی ڈی اےانتظامیہ کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرتنویرگیلانی کیخلاف فلاحی پلاٹ کےکمرشل استعمال پرشکایات کی جانچ پڑتال کاحکم بھی دیا ہے۔ تنویز گیلانی پرسیکٹرجی 6 میں شادی ہال کےکمیونٹی پلاٹ پرکمرشل پلازہ تعمیرکرنےکا الزام ہے۔ اسی طرح وفاقی اردویونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرسلیمان ڈی محمد کیخلاف جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ہے۔وائس چانسلراردویونیورسٹی پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب میں محکمہ تعلیم پنجاب کےخلاف ہلال احمر کےفنڈزٹرانسفر نہ کرنےکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔محکمہ تعلیم پنجاب فنڈز ہلال احمر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں