الیکشن کمیشن قصور اور بٹگرام کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل )کرے گا

منگل 3 اپریل 2018 18:17

الیکشن کمیشن قصور اور بٹگرام کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل )کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں قصور اور بٹگرام کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر کئے گئے اعتراضات کی سماعت (کل) بدھ کو ہوگی۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ بٹگرام اور قصور کے حلقوں پر اعتراضات کی سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

بٹگرام سے الیکشن کمیشن کو پانچ اعتراضات موصول ہوئے ہیں جبکہ قصور سی11اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اعتراضات پانچ مئی تک نمٹائے جائینگے۔ الیکشن کمیشن میں پانچ اپریل کو سندھ کے ضلع شکار پور سے موصول ہونے والے اعتراضات کی سماعت ہو گی۔ شکار پور سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر 11 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں