احتساب عدالت: کاروائی کے وقفےمیں کیپٹن صفدرگولڑہ شریف پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اپریل 2018 18:07

احتساب عدالت: کاروائی کے وقفےمیں کیپٹن صفدرگولڑہ شریف پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) : احتساب عدالت کی کاروائی کے وقفے میں ن لیگ کے رہنماء کیپٹن ر صفدر گولڑہ شریف پہنچ گئے،جہاں پرکیپٹن صفدر نے مقدمات سے بریت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت کی کاروائی میں وقفہ کے دوران کیپٹن ر صفدر گولڑہ شریف چلے گئے۔انہوں نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نے گولڑہ شریف میں مقدمات میں بریت کیلئے دعا مانگی۔ واضح رہے آج احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازنہیں پہنچ سکے۔تاہم کیپٹن ر صفدرآج بھی احتساب عدالت میں گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں