وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت

عالمی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے، احسن اقبال پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد دہشت گردی ،انتہاء پسندی کو شکست دینے کا واضح ثبوت ہے، وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

منگل 3 اپریل 2018 18:47

وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی بھی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے،پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد دہشت گردی ،انتہاء پسندی کو شکست دینے کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور نالج کوریڈور کے ذریعے پاکستانی طلباء کی برطانوی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کی صورتحال بحال ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں