سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت

شریک ملزم کے ورانٹ گرفتاری جاری ، ملزم منصور رضا رضوی کے وکیل جاوید اکبر شاہ کو تلخ کلامی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

منگل 3 اپریل 2018 19:20

سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے نو منتخب سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس میں شامل شریک ملزم کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، سماعت 5اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کے وکیل جاوید اکبر شاہ کو بھی تلخ کلامی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جاوید اکبر شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ وہ ملزم منصور رضا کے وکیل ہیں اور انہیں التوائ چاہیے۔فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اپنا وکالت نامہ دیں۔جس پر جاوید اکبر شاہ سیخ پا ہوگئے اور کہا 'آپ کیا مجھے گولی مار دیں گے یہ کہہ کر صدر ہائیکورٹ بار وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے ۔

عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کی طلبی کے لیے 3 بار آواز لگوائی لیکن ملزم پیش نہ ہوا۔جس پر عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں