مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا ٹیلیفونک رابطہ،

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ ہی سودمند ثابت ہوسکتا ہے،ناصر خان جنجوعہ دونوں ممالک میںاعتماد سازی کیلئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے،اجے بساریا

منگل اپریل 19:36

مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے یہ بات منگل کو بھارئی ہائی کمشنر اجے بساریا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مزاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا کہ دونوں ممالک میںاعتماد سازی کیلئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments