سی پیک منصوبوں سے7 لاکھ پاکستانیوں کوملازمتیں ملیں گی،چینی سفیر

سی پیک کے18منصوبے مکمل ہوچکے،14پرکام جاری ہے،70ہزارپاکستانیوں کوملازمتیں مل چکی ہیں،چین کیلئےسی پیک بہت اہم ہے،خطے کو فائدہ ہوگا۔چینی سفیر یاؤجنگ کی خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اپریل 2018 19:44

سی پیک منصوبوں سے7 لاکھ پاکستانیوں کوملازمتیں ملیں گی،چینی سفیر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) : پاکستان میں تعینات چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک سے7 لاکھ پاکستانیوں کوملازمتیں ملیں گی، سی پیک کےتحت 18منصوبے مکمل ہوچکے، 14 پرکام جاری ہے، 70ہزارپاکستانیوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں،چین کیلئےسی پیک بہت اہم ہے،خطے کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

چین بذریعہ سڑک جنوبی ایشیا، افریقہ اور یورپ سے ملے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کیلئےسی پیک بہت اہم ہے۔ اس سے خطے کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ سی پیک میں 50 سے 60 ارب ڈالرلاگت کے 43 منصوبے شامل ہیں۔سی پیک کےتحت 18منصوبے مکمل کرلیے، 14 پرکام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے20 منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت 70 ہزارپاکستانیوں کو ملازمتیں ملی ہیں۔ سی پیک کےتمام منصوبوں سے مستقبل میں7لاکھ پاکستانیوں کوملازمتیں ملیں گی۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔چینی سرمایہ کاری کےباعث پاکستان کی جی ڈی پی 4 سے 5 فیصد تک برقرار رہی۔ سال2018ء میں پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ متوقع ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے مذاکرات کے 4 دور مکمل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کاروں کے خدشات سے آگاہ ہیں۔ چین پاکستان کو اپنی مارکیٹ کے90 فیصد شیئرز تک رسائی دے رہا ہے۔آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم تجارتی ناہمواریوں کو ختم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یکم اپریل 2018ء سے سرمایہ کاروں اورکاروباری افراد کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی ہے۔ چین نومبرمیں ای کامرس کےفروغ کیلئے پہلی عالمی ’’ ای پورٹ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ کانفرنس میں پاکستان کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں