اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی ڈویژن اجلاس رمضان ..

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی ڈویژن اجلاس

, رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی , لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے واجبات کی وصولیوں کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، ڈسکوز کو ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی ڈویژن کو رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دورا ن توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مہینوں خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران لوڈ مینجمنٹ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے معیاری انسانی وسائل کے حصول اور وزارت توانائی میں بھرتیوں کے عمل کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لئے ضروریات کا تخمینہ جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مطلوبہ انسانی وسائل کی بروقت بھرتی کویقینی بنایا جا سکے۔

(خبر جاری ہے)

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے واجبات کی وصولیوں کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر پاور ڈویڑن کو ہدایت کی موجودہ بجلی گھروں کے تمام یونٹس فعال رکھے جائیں اور رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائے۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں