وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ْسرمایہ کاری، تجارت پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

منگل 3 اپریل 2018 21:33

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے منگل کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق پایا کہ سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں