کشمیریوں کے حقوق کو ایک سازش کے تحت سلب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے،وہ دن دور نہیں ہے جب کشمیر آزاد ہو گا، کیپٹن (ر) محمد صفدر

منگل 3 اپریل 2018 21:52

کشمیریوں کے حقوق کو ایک سازش کے تحت سلب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے،وہ دن دور نہیں ہے جب کشمیر آزاد ہو گا، کیپٹن (ر) محمد صفدر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کو ایک سازش کے تحت سلب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ دن دور نہیں ہے جب کشمیر آزاد ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ستر سال سے کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ازاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اسلام کے نام پر شہید ہو رہے ہیں اور ان پر ظلم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کشمیر معاملے پر کابینہ کا اجلاس بھی بلایا گیا تھا اور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب ہر صورت میں ہو گی اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان میں جمہوریت کامیاب ہو گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں