ْ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات

مشیر قومی سلامتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جاری بربریت پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد سے حالات مزید کشیدہ ہونگے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

منگل 3 اپریل 2018 22:06

ْ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد سے حالات مزید کشیدہ ہونگے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں