پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس،جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس کورٹ روم نمبر ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین اپنے وکیل سید محمد علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباسی زیدی کے روبرو پیش ہوئے ۔ موکل کے وکیل نے دلائل دیئے اور عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ۔ اس موقع پر پراسکیوشن نے بھی دلائل دیئے ۔ بعدازاں جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی ضمانت کنفرم کر دی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں