آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

پیر 16 اپریل 2018 22:03

آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق صدر نے بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کچھ دنوں سے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور اقلیتوں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں