2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ’’ لوٹا لیگ‘‘ سے ہوگا‘ پارٹیاں تبدیل کرنے والے کسی کے وفاد ار نہیں ہوسکتے‘ وفاداریاں تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور مقبولیت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے‘

ناسمجھ قوتیں لوٹوں کی بنیاد پر ملک،عوام اور ملکی ترقی کیخلاف سازش کررہی ہیں یہ مسلم لیگ (ن) کے ملکی ترقی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا بیان

پیر 16 اپریل 2018 22:15

2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ’’ لوٹا لیگ‘‘ سے ہوگا‘ پارٹیاں تبدیل کرنے والے کسی کے وفاد ار نہیں ہوسکتے‘ وفاداریاں تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور مقبولیت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ’’ لوٹا لیگ‘‘ سے ہوگا‘ پارٹیاں تبدیل کرنے والے کسی کے وفاد ار نہیں ہوسکتے‘ وفاداریاں تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور مقبولیت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے‘ ناسمجھ قوتیں لوٹوں کی بنیاد پر ملک،عوام اور ملکی ترقی کیخلاف سازش کررہی ہیں یہ مسلم لیگ (ن) کے ملکی ترقی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے ان کی شازشیں ناکام ہوجائیں گی۔انہوں نے جڑانوالہ کی سیاست، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے سیاستدانوں اور راہنمائوں کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے حوالے سے کہا کہ این اے 102میں لوٹے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں‘ آدھی درجن سے زیادہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے ووٹروں کے سامنے اعتماد کھوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں میرے مقابل پارٹی امیدوار نہیں بلکہ لوٹے ہونگے۔پی ٹی آئی کی قیادت کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں میں کوئی بھی اس قابل نہیں ملا کہ اسے الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کرسکیں۔انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی بدولت نہ صرف جڑانوالہ بلکہ ملک بھر میں کامیابیاں حاصل کریگی۔مسلم لیگ (ن) نے جڑانوالہ کے عوام کو موٹر وے ، یونیورسٹی ،ہسپتال ، کارپٹ روڈ اور سٹرکوں کی شکل میں سنہرا مستقبل دیا ہے۔

ساہیانوالہ سے (براستہ کھڑیانوالہ )سید والہ تک ایکسرپریس وے، لاہور اسلام آباد موٹر وے کو لاہور کراچی موٹر سے لنک کرے گا جس سے علاقے میں انڈسٹریزقائم ہونگی اور روزگار کے موقعے پیدا ہونگے جس سے ترقی اور خوشحال آئیگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں سی پیک منصوبہ کے تحت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور انشاء اللہ یہی قیادت اسکی تکمیل کریگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں