نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، فواد چوہدری

نگراں سیٹ اپ کیلئے نام زیر غور ہیں ،ْ عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے ،ْانٹرویو

منگل 17 اپریل 2018 14:47

نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور مرکز میں نگران سیٹ اپ کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے نام زیر غور ہیں ،ْ عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں ایسا سیٹ اپ لانا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں