تحریک انصاف کاہرصورت مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کا فیصلہ

جلسہ روکا گیا توحالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی،جلسہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے،، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اپریل 2018 16:36

تحریک انصاف کاہرصورت مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مینارپاکستان جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کومینارپاکستان جلسے کوتاریخی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں جہانگیرترین، فواد چودھری ،اسد عمر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ودیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے جلسہ روکنے کی مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی ہرصورت مینار پاکستان پرہی جلسہ کرے گی۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے انتخابی امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جلسہ روکا گیا توحالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔جلسے سے متعلق کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔جلسہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پرتحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں