سعودی عرب میں منعقدہ 24ملکی فوجی مشق گلف شیلڈون میں پاکستان کی شرکت دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط کوشش ہے،

دہشت گردی کے خلاف الائنس میں پاکستان کی شمولیت سے سعودی عرب کے دفاع اوریکجہتی کویقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، گلف شیلڈون فوجی مشق مسلمان ممالک کی افواج کے درمیان تعامل کا ایک بہترین موقع ہے، دفاعی تجزیہ نگاروں کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 17:26

سعودی عرب میں منعقدہ 24ملکی فوجی مشق گلف شیلڈون میں پاکستان کی شرکت دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط کوشش ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں منعقدہ 24ملکی فوجی مشق گلف شیلڈون میں پاکستان کی شرکت دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط کوشش ہے اوراس سے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مدد ملی گی۔یہ بات معروف دفاعی تجزیہ نگاروں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔معروف دفاعی تجزیہ نگارلیفٹننٹ جنرل طلعت مسعود نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورسعودی عرب کی کوششوں کو سراہا اورکہاکہ پاکستان طویل عرصہ سے بیرونی جارحیت اوراندرونی خلفشارسے نمٹنے اور سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط بنانے میں اس کے ساتھ تعاون کررہاہے۔

دہشت گردی کے خلاف الائنس میں پاکستان کی شمولیت سے سعودی عرب کے دفاع اوریکجہتی کویقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی اورعسکری تجزیہ نگارڈاکٹرحسن عسکری رضوی نے بتایاکہ گلف شیلڈون فوجی مشق میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآّرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی شرکت سے انتہاپسندی کے خلاف اورعلاقائی امن کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستانی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ اورخوشگوارتعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک سلامتی اورانسداددہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔تجزیہ نگارائیروائس مارشل(ر) شہزادچوہدری نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اورگلف شیلڈون میں پاکستان کی اعلیٰ سول اورعسکری قیادت کی شرکت سے واضح ہوتاہے کہ انتہاپسندی اوردہشت گردی کے چیلینجزسے نمٹنے میں پاکستان اس عسکری اتحادکو اپنے تجربات میں شریک کرناچاہتاہے، اس سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف اورعلاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

جامعہ کراچی کے پروفیسرمونس احمر نے بتایاکہ گلف شیلڈون فوجی مشق مسلمان ممالک کی افواج کے درمیان تعامل کا ایک بہترین موقع ہے، اس فوجی مشق میں شامل ممالک کی افواج کو دہشت گردی اورانتہاپسندی سے نمٹنے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملیگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اعلی سول اورفوجی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی سے امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اورخودمختاری کیلئے اپناکرداراداکرنے میں پرعزم ہے، اسلامک ملٹری الائنس ٹوفائیٹ ٹیررازم(آئی ایم اے ایف ٹی) ، جس کی قیادت سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کررہے ہیں، میں پاکستان کی شمولیت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورروابط کومزیدفروغ ملاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں