سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اپریل 2018 17:28

سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،فیصل رضا عابدی نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل رضا عابدی کے توہین آمیز بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔جس پرسپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ فیصل رضا عابدی نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں