بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،ْ دفتر خارجہ

منگل 17 اپریل 2018 19:32

بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،ْ دفتر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کیلئے غیراخلاقی و بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے بھارت الزامات کے ذریعے جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہا ہے جو افسوسناک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں