ایک میڈیا گروپ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے متعلق دی جانے والی خبر بے بنیاد ،من گھڑت،لغو اور حکومت کو بد نام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، ترجمان حکومت پاکستان

منگل 17 اپریل 2018 21:18

ایک میڈیا گروپ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے متعلق دی جانے والی خبر بے بنیاد ،من گھڑت،لغو اور حکومت کو بد نام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، ترجمان حکومت پاکستان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) حکومت پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک میڈیا گروپ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے متعلق دی جانے والی خبر بے بنیاد ،من گھڑت،لغو اور حکومت کو بد نام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر مملکت سے منسوب واٹس اپ گروپ کے سکرین شاٹس انکے موبائل نمبر کے نہیں ہیں،انکے نام کو فوٹو شاپ کر کے سکرین شاٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام کہانی وزیر مملکت اطلاعات کو بد نام کرنے کے لیے گھڑی گئی ہے۔وزیر مملکت کی جانب سے اس ضمن میں پیمرا کو شکایت بھیج دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں