پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن اور چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،

تنظیم کے تمام منصوبوں میں مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے،سرتاج عزیز کا ای سی او کے کونسل آف منسٹرز کی 23ویں اجلاس سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 22:56

پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن اور چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،
دوشنبے،اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے بانی رکن اور چیرمین کی حیثیت سے پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور تنظیم کے تمام منصوبوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ای سی او کے کونسل آف منسٹرز کی 23ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کی جبکہ رکن ملکوں کے وزراء خارجہ،نمائندوں اور مبصرین نے اجلاس میں شرکت کی۔سرتاج عزیز نے اس موقع پر کونسل آف منسٹرز کی چیئر مین شپ تاجکستان کے وزیر خارجہ اسلوف سراج الدین کے سپرد کی۔

(جاری ہے)

ای سی او کے ہلال ابراہیم آکا نے ایکو سیکرٹریٹ کی نمائندگی کی۔اجلاس میں گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقدہ ایکو کے بائیسویں اجلاس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری جنرل ابراہیم آکا نے کونسل کو سیکرٹریٹ کی حالیہ سرگرمیوں اور تجارت،سرمایہ کاری ،ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن ،زراعت،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت کے حوالے سے بریف کیا۔اجلاس کے اختتام پر دوشنبہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیاجس میں علاقائی ترقی کیلئے رابطوںمیںتیزی اور انکی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں