وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی 96 فیصد واپسی کا عمل مکمل ہوا ہے، حکام فاٹا سیکرٹریٹ

جمعرات 19 اپریل 2018 12:36

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی 96 فیصد واپسی کا عمل مکمل ہوا ہے، حکام فاٹا سیکرٹریٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی 96 فیصد واپسی کا عمل مکمل ہوا ہے، 3 لاکھ 38ہزار 506 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی 96 فیصد واپسی کا عمل مکمل ہے جبکہ چار فیصد بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 506 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق عارضی طورپر بے گھر افراد اپنے علاقوں میں گھروں کی تعمیر کا کام شروع کررکھا ہے جبکہ تعمیر نو وبحالی کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز نے بھی بعض مکانات پر کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں