قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کااجلاس کل ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:36

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کااجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کااجلاس کل جمعہ کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی خان مگسی کریں گے۔ اجلاس میں بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء کیلئے معاوضہ کی ادائیگی سمیت وزارت کے مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں