چودھری نثار علی خان سے رابطے ، عمران خان نے وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 13:31

چودھری نثار علی خان سے رابطے ، عمران خان نے وضاحت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان سے رابطوں سے متعلق وضاحت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں چودھری نثار علی خان سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں خود چودھری نثار علی خان سے رابطے میں نہیں ہوں ، ہاں البتہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ان سے رابطوں میں ضرور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے مریم نواز کی ہدایات لینے سے انکار کر دیا ہے ، میرا خیال ہے کہ چودھری نثار کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا ان کے لیے بہت بڑا فیصلہ ہو گا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کم ازکم ن لیگ میں کوئی ہے جس میں غیرت تھی اور جس نے کہاکہ میں ایک خاتون ، جس کا کوئی سیاسی تجربہ نہیں ہے، سے کوئی ہدایات نہیں لوں گا۔ دوسری جانب چودھری نثار علی خان نے صاف کہہ دیا کہ نہ تو میرا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے مجھ سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں