عدلیہ مخالف تقاریر اور بیانات سے متعلق ن لیگی قیادت نے کارکنوں کو کیا ہدایات کر رکھی ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 13:40

عدلیہ مخالف تقاریر اور بیانات سے متعلق ن لیگی قیادت نے کارکنوں کو کیا ہدایات کر رکھی ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کاشف عباسی نے کہاکہ پولیس نے عدلیہ مخالف بیانات پر ن لیگی ایم این اے وسیم اختر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا واقعہ ہوا تو ایک ن لیگی رہنما نے ہی مجھے بتایا کہ ہمیں کہا گیا کہ چھکا مارو لیکن چھکا باؤنڈری کے اندر نہیں بلکہ باؤنڈری کے باہر جانا چاہئیے۔

اب ان لوگوں نے تو چھکا مارنا ہی ہے ، اب وہ باﺅنڈری سے باہر گرے یا اندر رہے ، ہے تو وہ چھکا ہی۔

(جاری ہے)

ان کے کئی رہنما اور کارکنان روز عدلیہ مخالف نعرے لگاتے ہیں۔ اب جب ان کا اپنا لیڈر روز کھڑے ہو کر عدلیہ کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرے گا تو ان کے کارکن اور رہنما کیسے ججوں پر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے تو اپنے قائد کو ہی خوش کرنا ہے کیونکہ اس کو انتخابات میں ٹکٹ چاہئیے ۔ وہ جب لیڈر کو دیکھ کر بولیں گے تو یہی ہو گا۔ وسیم اختر کو آج سے پہلے کوئی بھی نہیں جانتا تھا ، ان کی دریافت ہی اسی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے خود کو عدلیہ مخالف بیانات دے کر نوٹس کروایا ہے۔ اوریہی بتانے کی کوشش کی ہے کہ میں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہوں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں