سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:50

سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا ہے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت 25 اپریل سے کرے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے نیب، اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور تمام بینکوں سمیت وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں