گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا بحران پیدا ہوا،طیب ترین

جمعہ 20 اپریل 2018 17:01

گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا بحران پیدا ہوا،طیب ترین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب ترین نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا بحران پیدا ہوا، پاور ڈویژن کی طرف سے طلب کئے جانے والے اجلاس سے صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس کی سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی سے گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا بحران پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن نے اس حوالہ سے اجلاس طلب کیا، امید ہے کہ اس اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں