نیب نے پرویز مشرف کی کرپشن کیخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 16:10

نیب نے پرویز مشرف کی کرپشن کیخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) :چیئرمین نیب نے پرویز مشرف کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاحکم دے دیا،پرویز مشرف پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کرپشن کیخلاف جاری کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرنیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پرانکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

نیب نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کی جانچ پڑتال کرنے اور وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کیخلاف بھی کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔اکرم درانی پرمساجد کیلئے اراضی من پسند افراد کوالاٹ کرنے کا الزام ہے۔صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین اور یوسف عبداللہ اور کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیع ودیگر کیخلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔چیف میکنیکل انجینئر ریلوے انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔ نیب اجلاس میں مزید محکموں کے افسران کے خلاف بھی انکوائریوں کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں