جج محمد بشیرکانوازشریف،مریم نوازکوآئندہ پیشی پرحاضری سےرعایت کا اظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 17:35

جج محمد بشیرکانوازشریف،مریم نوازکوآئندہ پیشی پرحاضری سےرعایت کا اظہار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف اور مریم نواز کوآئندہ پیشی پرحاضری سے رعایت دینے کا اظہار کردیا،نوازشریف اور مریم نواز کو ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ نہیں دے سکتے،تاہم اگلی پیشی پروہ نہیں آنا چاہتے تووہ الگ درخواست دے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

جس میں نیب کی اضافی دستاویزات پیش کرنے کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔نیب نے آف شور کمپنیوں کی دستاویزات جمع کروانے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی 7دن کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ 7روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ نہیں دی جاسکتی تاہم اگر وہ اگلی پیشی پرنہیں آنا چاہتے تواس کی الگ سے درخواست دی جائے۔

(جاری ہے)

نیب نے ان کی آج پیش نہ ہونے پرحاضری کی درخواست منظور کرلی۔وکیل مریم نواز نے عدالت میں دلائل دیے کہ 17اپریل کومعلوم ہوا خاتون کوایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کلثوم نوازایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایک ہفتے کا استثنیٰ دیا جائے۔حلف دیتا ہوں کہ استثنیٰ دیا جائے توملزمان غلط استعمال نہیں کریں گے۔جب بھی طلب کیا جائے گا نوازشریف پیش ہوجائیں گے۔جس پرنیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست دی لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ بیرون ملک جائیں گے۔ملزما ن کوبیرون ملک جانے سے پہلے اجازت لینی چاہیے تھی۔ملزمان احتساب عدالت کوبتائے بغیربیرون ملک روانہ ہوئے۔ٹرائل کے دوران ملزمان کاعدالت کے سامنے ہونا لازم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں