ووٹ فروخت کے الزام میں ملوث 13 ایم پی ایز میں سے 6 نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:15

ووٹ فروخت کے الزام میں ملوث 13 ایم پی ایز میں سے 6  نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے براہ راست منتخب ہونے والے جن 13 اراکین پر ووٹ فروخت کرنے کا لگا کر انہیں پی ٹی آئی سے نکالنے اور شو کاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں سے 6 اراکین 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے مقابلے میں آزاد یا کسی دوسری جماعت کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، 2013ء کے عام انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 37 کوہاٹ سے امجد خان آفریدی آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

پی کے 56 مانسہرہ سے وجہیہ الزمان خان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ پی کے 61 کوہستان سے عبدالحق آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ پی کے 65 ڈیرہ اسماعیل خان سے سمیع اللہ آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

پی کے 31 صوابی سے عوامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے بابر سلیم خان جو سینٹ انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکے تھے، انہیں بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پی کے 3 پشاور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے جاوید نسیم اس شوکاز نوٹس یا پارٹی سے نکالے جانے کے اعلان سے قبل ہی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر چکے تھے۔ اس طرح تحریک انصاف کی جانب سے 20 اراکین کو پارٹی سے نکالے جانے کا اعلان سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور عام انتخابات میں عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی ایک چال ہے۔ 7 خواتین اراکین مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں جنہیں یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں