سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی

اسحاق ڈار کے سینٹ الیکشن کیخلاف دائردرخواست سمیت اہم مقدمات زیرسماعت آئینگے

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اسحاق ڈار کے سینٹ الیکشن کیخلاف دائردرخواست سمیت اہم مقدمات زیرسماعت آئینگے ،سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے ، سپریم کورٹ میں چھ مختلف بینچزاہم مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اربوں روپے کے قرض معاف کرانے پرلیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت پچیس اپریل کو کرے گا ، اس حوالے سے نیب ، اٹارنی جنرل ، اسٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ ، ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹور، تمام بینکوں اور وزارت قانون کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ہی آئندہ ہفتے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کیخلاف پیپلزپارٹی کے نوازعلی پیرزادہ کی درخواست ، کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت چوبیس اپریل کوکرے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ ناروال میں گرلز کالج کی تعمیر پر دیئے گئے ہائی کورٹ کے حکم امتناع پرازخود نوٹس کی سماعت چوبیس اپریل کو کرے گا ، چیف جسٹس نے ناروال میں کالج کی تعمیر کے حوالے سے نوٹس وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی نشاندہی پر لیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں