مولانا فضل الرحمن سمیت مذہبی رہنمائوں سے سیکورٹی واپس کرنے پر وفاقی المدارس سمیت دینی جماعتوں کا شدید تحفظات کا اظہار

عدالتی احکامات کی روح کو سمجھے بغیر بلاتفریق سب کی سیکورٹی واپس کرنا عدلیہ پر عوامی اعتماد کو ختم کرنے کی کوشش ہے،چیف جسٹس موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں، مشترکہ بیان

جمعہ 20 اپریل 2018 23:50

مولانا فضل الرحمن سمیت مذہبی رہنمائوں سے سیکورٹی واپس کرنے پر وفاقی المدارس سمیت دینی جماعتوں کا شدید تحفظات کا اظہار
اسلام آؓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سربراہ جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمن سمیت مذہبی رہنمائوں سے سیکورٹی واپس کرنے پر وفاقی المدارس سمیت دینی جماعتوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی احکامات کی روح کو سمجھے بغیر بلاتفریق سب کی سیکورٹی واپس کرنا عدلیہ پر عوامی اعتماد کو ختم کرنے کی کوشش ہے،چیف جسٹس موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں، مساجدومدارس اور اہم دینی رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس کرنے کا اقدام افسوسناک ہے، یہ فیصلہ سوچے سمجھے اور نتائج و اثرات کی پرواہ کیے بغیر کیا گیا جسے فی الفور واپس کیا جائے،کسی بھی قسم کے حادثے کی ذمہ داری کس پر ہوگی ،عدلیہ کے احکامات کی آڑ میں انتظامیہ کی طرف سے بلاتفریق سب کی سیکیورٹی واپس لے لینا بدنیتی پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کی مساجد ومدارس اور اہم علمائ کرام کی طرف سے یہ اطلاعات موصول ہوء ہیں کہ بلاتفریق سب کی سیکیورٹی واپس لے لی گء ہی-تمام مساجد ومدارس اور اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لینا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس کے انتہاء منفی اثرات مرتب ہوں گی-انہوں نے کہا کہ کء شخصیات کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور کء مساجد ومدارس دہشت گردوں کے نشانے ہر ہیں اس لیے کسی بھی قسم کے حادثے کا کون ذمہ دار ہو گا وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ عدالتی احکامات کو بہانہ بنا کر بغیر سوچے سمجھے اور نتائج وعواقب کی پرواہ کیے بغیر بلاتفریق سب کی سیکورٹی واپس لے لینا انتظامیہ کی بدنیتی پر مبنی ہی- عدلیہ کی آڑ میں انتظامیہ کے ایسے اقدامات عوام الناس اور مذہبی طبقات کے عدلیہ پر عدم اعتماد کو بڑھاوا دینے کی کوشس ہے جس کا عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیی-۔

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں