بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں ہونا چاہیے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 22:53

بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں ہونا چاہیے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء ) :پاکستان میں بھارتی مواد کی نشر و اشاعت پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں پاکستانی مواد پر پابندی عائد ہے تو بھارتی مواد بھی پاکستان میں نشر نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 60 کے عشرے میں پاکستان فلموں کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا،80 اور 90 کی دہائی میں بھی صورتحال قدرے بہتر تھی لیکن دہشتگردی کے باعث ہماری فلم انڈسٹری تباہ ہو گئی۔

10فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے کے کوٹے کی اجازت ہے لیکن اگر بھارت میں پاکستانی مواد نشر نہیں کیاجاتا تو یہاں بھی بھارتی مواد نشر نہیں ہونا چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آجکل براڈکاسٹ سے زیادہ مواد انٹرنیٹ سے دیکھا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں