اسلامی یونیورسٹی اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

پیر 23 اپریل 2018 17:40

اسلامی یونیورسٹی اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے معاشرے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کو مزید 4 سال کیلئے جامعہ کا صدر تعینات ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الدریویش کی قیادت میں یونیورسٹی نے بامعنی ترقی کی ہے اور امید ظاہر کی کہ جامعہ ترقی کی منازل دگنی رفتار سے طے کرے گی۔ صدر جامعہ نے وفاقی وزیر کو جامعہ کی حالیہ کامیابیوں اور سرگرمیوں بارے تفصیلاً آگاہ کیا اور انہیں امن و سلامتی کی ترویج اور پیغام امن کی اشاعت بارے کانفرنسز و سیمینار بارے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں