حکومت اور عدلیہ کے ٹکرائو سے جمہوری سسٹم ریزہ ریزہ ہوسکتا ہے،خورشید شاہ

نوازشریف اور چیف جسٹس کو ٹکرائو کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ملک میں دہشت گردی ہے ، اگر کسی سیاستدان کو کچھ ہوا تو الزام عدالت پر آ جائے گا عدلیہ کو سکیورٹی کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے،ہمیں بھی تھریٹس ہیں،اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا جسٹس ثاقب نثار جواب دہ ہونگی اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 18:38

حکومت اور عدلیہ کے ٹکرائو سے جمہوری سسٹم ریزہ ریزہ ہوسکتا ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکرائو خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹکرائو سے جمہوری سسٹم میں ریزہ ریزہ ہو جائیگا،نوازشریف اور چیف جسٹس کو ٹکرائو کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ،جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ عدالت نے پہلے سے ہی مائنڈ بنایا ہوا تھا،سیاسی ورکر ہوں اس صورتحال پر فکرمند ہوں،پیپلز پارٹی نے اس دن کے لیے ایسی قربانیاں نہیں دی تھیں،ایسانہ ہو اداروں کے ٹکرائو سے سسٹم ریزہ تیزہ ہو جائے،سندھ میں بجٹ پیش ہو گا۔

کے پی کے اگر نہیں کرتا تو وہ جولائی کے اخراجات نہیں کر سکیں گے،ہم نے حکومت سے کہا ہے مینڈیٹ چار ماہ کا ہے،حکومت پر دبائو ڈالیں گے کہ چار ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھیں،حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے۔

(جاری ہے)

آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکرا ئوکے نتائج سے خبردار کر دیا، حکومت اور عدلیہ کا ٹکرا ئوخطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے، چیف جسٹس سے بھی معافی چاہتا ہوں آپ کو بھی ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ٹکرائو چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے ،سسٹم میں پرابلم آ سکتا ہے، ہر وقت ہر جگہ یہی میسج دیتا ہوں اداروں کا ٹکرا خطرناک ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ عدالت نے پہلے سے ہی ذہن بنایا ہوا تھا، ایسا نہ ہو اداروں کے ٹکرا سے سسٹم ریزہ ہو جائے، میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا، جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی تو ہے،اگر خدانخواستہ کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آ جائے گا،عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے،بے نظیر کا واقعہ ہوا بنیاد ہی یہ ہے کہ پرویز مشرف نے سکیورٹی ہٹا دی تھی،اسفند یار ولی، فضل الرحمان پر حملے ہوئے۔

ہمیں بھی تازہ ترین تھریٹس ہیں،اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے،میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا،جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا،نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی پیپلز پارٹی سیاست نہیں کرتی،میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے،وہ جمہوریت کے لیئے لڑی ہے،سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں