وفاقی وزیر مشاہداللہ خان نے اینٹوں کے پہلی ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا

ْزگزیگ کلن کی بدولت مزدوروں کو کام کا بہتر ماحول دستیاب ہو سکے گا۔ ،ْ وفاقی وزیر کی گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 22:04

وفاقی وزیر مشاہداللہ خان نے اینٹوں کے پہلی ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے اینٹوں کے پہلی ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ بھٹے کی ڈیجیٹل ربن کٹنگ کے ذریعے افتتاح کی تقریب پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں روایتی بھٹوں کو زگزیگ کلن میں تبدیل کر کے انرجی ایفیشنسی اور ماحول دوست سبز انقلاب لانے کے حوالے سے اپنی روایتی شناخت کرانے جا رہے ہیں۔

زگزیگ کلن کی بدولت مزدوروں کو کام کا بہتر ماحول دستیاب ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اردگرد کی آبادی کو قدرے صاف ماحول میسر ہوگا اور 40 سے 30 فیصد تک کوئلہ کی کھپت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ان بھٹوں کو چلانے کیلئے خصوصی مہارت اور ہنر مند لوگوں اور ٹیکنالوجی کی اولین ضرورت ہوگی جس کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نے گرین اینوائرمنٹ فیسلیٹی سے ایک ملین کا پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت روایتی بھٹے کو زگزیگ ڈیزائن میں تبدیل کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کی گی ہیں۔ اس موقع پر نیپال کی پاکستان میں سفیر سیو المسال اد ہکاری بھی موجود تھی۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ نیپال بٹھہ مالکان کی زگزیگ بٹھے تبدیل کرنے میں بھرپور مدد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں