این آر او سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری کردیا

این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا، این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے ،ْ درخواست گزار آپ نے فریق کس کو بنایا ہی چیف جسٹس ……میں نے پرویز مشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے ،ْ درخواست گزار

منگل 24 اپریل 2018 18:28

این آر او سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او قانون سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے این آر او قانون سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا، این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کو بنایا ہی اس پر درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے پرویز مشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کا مقدمہ دائر کرنے کا بنیادی حق کیا ہی عدالت این آر او قانون کالعدم قرار دے چکی ہے۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری سمیت ملک قیوم اور نیب کو نوٹسز جاری کردیئے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں