میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا 22واں اجلاس

سی او ایم سی آئی کی وفا قی حکومت سے فنڈز کی منظوری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ایوان کو بریفنگ

منگل 24 اپریل 2018 19:40

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا 22واں اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا 22واں اجلاس اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی صدارت میں پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم سی آئی کے ممبران نے شرکت کی۔ ا جلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارر وائی کی منظوری بھی دی گئی۔ 22ویں اجلا س میں چیئرمین یونین کونسل آئی نائن سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے میئر اسلام آباد کی طرف سے وفاقی حکومت سے 14 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری کو سراہتے ہوئے قرارداد پیش کی جس میں مئیر اسلام آباد کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

قرارداد ایون نے متفقہ طور پر منظور کی۔ اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی آئی نے وفا قی حکومت سے فنڈز کی منظوری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ایوان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وفا قی حکومت سے ایم سی آئی کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز مانگے گئے تھے جس پر وفاقی حکومت نے 13ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ مئیر اسلام آباد نے ایوان کو بتایا کہ13 ارب سے زائد فنڈز کو اسلام آباد بس سروس، روال لیک ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹ، ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مشینری، ٹائون ہال کی تعمیر، یونین کونسل کے دفاتر کی تعمیر ، چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد کی خوبصورتی کے پرا جیکٹ، پارکس اور پلے گرائونڈز ، سیوریج اینڈ سینی ٹیشن سسٹم ، دیہی علا قوں کیلئے وا ٹر سپلائی سکیم، را بطہ سڑکوں کی تعمیراور سینی ٹیشن سروسز سمیت دیگر عوامی فلا حی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں بنائی جانے والی فئیر پرائس شاپس پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ یہ بریفنگ ایم سی آئی کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے دی۔ اس موقع پر مئیر اسلام آبادنے کہا کہ ان شاپس کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزی فروٹ مہیا کرنا تھا تاہم ان دکا نوں کے الاٹیوںنے اس کی پا بندی نہیں کی جس پر کچھ دکا نیں سر بمہر کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ دکانوں کے الاٹیوں نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر رکھا ہے۔

مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ فئیر پرائس شا پس کی ازسرنو الاٹمنٹ کیلئے ایوان جو پالیسی بنائے گا اسے اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد کے دیہی علا قوں کو درپیش مسا ئل پر تفصیلی بحث کی گئی جس پر مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پہلا تجربہ ہے جس میںشہری اور دیہی علا قوں کی مکمل نمائندگی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفا قی حکومت سے ملنے والے فنڈز سے دیہی علا قوں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بتا یا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور ایچ الیون میں مو جود مسلم قبرستانوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود غیر مسلموں کے قبرستان بھی اس خصوصی مہم کے دوران صاف کئے جائیں گے۔ اجلاس میں دیہی علا قوں میں قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے کیلئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں