نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ دکردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 19:21

نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ دکردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) :قومی ادارے نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ دکردیا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی فیسوں سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے نادرا دفاتر کو آگا ہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردی گئی ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ہے اس کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 روپے، اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جبکہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ہے۔ شناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں