سپریم کورٹ میں این آر او قانون سے متعلق درخواست پر سماعت

سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

منگل 24 اپریل 2018 19:47

سپریم کورٹ میں این آر او قانون سے متعلق درخواست پر سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے این آر او قانون سے متعلق درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آر او قانون سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا، این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے، چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کو بنایا ہی اس پر درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے پرویز مشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے، چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کا مقدمہ دائر کرنے کا بنیادی حق کیا ہی عدالت این آر او قانون کالعدم قرار دے چکی ہے، چیف جسٹس نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری سمیت ملک قیوم اور نیب کو نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں