شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

شریف خاندان کے کرپشن سمیت کئی راز جانتا ہوں، شہباز شریف کی کئی خفیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ ہوں، درخواست میں موقف

منگل 24 اپریل 2018 19:50

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سپریم کورٹ میں شہباز شریف کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں زبیر محمود نے موقف اختیار کیاکہ شریف خاندان کے کرپشن سمیت کئی راز جانتا ہوں، شہباز شریف کی کئی خفیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ ہوں، وزیراعلٰی پنجاب مجھے راستیسے ہٹانا چاہتے ہیں، درخواست گزار نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حکم پر میرے بیٹے کو سکول سے نکال دیا گیا، درخواست میں زبیر محمود نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مجھے اور میرے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرے، اور میرے سات سالہ بیٹے کی تعلیم متاثر ہونے سے روکے، درخواست گزار نے کہا ہے کہ تہمینہ درانی نے میری شکایات پر کان نہیں دھرا، اپنے اور خاندان کے تحفظ کیلئے میڈیا کا سہارا لینا پڑا، درخواست گزار نے کہا ہے کہ تہمینہ درانی نوازشریف کیخلاف اپنا موقف ٹوئٹر پر دیا کرتی تھیں، شریف خاندان تہمینہ درانی کے ٹویٹس سے سخت ناراض تھا، شہباز شریف نے تہمینہ درانی کی این جی او کی سرگرمیوں کو روکنے کا کہا، شہباز شریف نے سرگرمیاں نہ روکے جانے پر دھمکیاں دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں