مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا سربراہ اجلاس 27 اپریل کو طلب کر لیا

اجلا س میں ملک کی موجودہ سیاسی وعالمی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور کیا جائیگا

منگل 24 اپریل 2018 20:09

مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا سربراہ اجلاس 27 اپریل کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کا سربراہ اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر اور سربراہ متحدہ مجلس عمل نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کا اجلاس 27 اپریل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی وعالمی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، سنیٹر سراج الحق، پرو فیسر ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی، علامہ ساجد علی نقوی، مولانا عبد الغفور حیدری، صاحبزادہ اویس احمد نورانی، حاجی اکرم خان درانی، رانا شفیق پسروری سردار محمد خان لغاری، علامہ توقیر ضیا، پیر محفوظ مشہیدی، شبیر حسین میسمی، علامہ عارف واحدی اور دیگر نے شریک ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں