وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس
کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دیدی ،وزیراعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ نے ’’پاکستان واٹر چارٹر‘‘ پر دستخط بھی کئے
منگل 24 اپریل 2018 20:18
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے مشترکہ مفادات کونسل کو قومی آبی پالیسی مسودہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام بڑے فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے اور ایک قومی سطح کا مشاورتی سیمینار بھی اتفاق رائے وضع کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 36 ویں اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کو پالیسی میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے آبی استعمال اور ترجیحات کے تعین، آبی وسائل کی ترقی اور استعمال کیلئے مربوط منصوبہ بندی، طاس کی ماحولیاتی ہم آہنگی، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، پانی کے حصے، آبپاشی اور بارش کے پانی پر منحصر زراعت، پینے کے صاف پانی اور سینی ٹیشن، پن بجلی، صنعت، زمینی پانی، آبی حقوق و ذمہ داریاں، پائیدار آبی ڈھانچہ، پانی سے متعلق مسائل، کوالٹی مینجمنٹ، آگاہی اور تحقیق، تحفظ کے انتظامات، قانونی فریم ورک اور آبی شعبہ کے اداروں کی استعداد کار بڑھانے سمیت قومی آبی پالیسی کے خدوخال کے بارے میں وضاحت کی۔ مشترکہ مفادات کونسل کو بتایا گیا کہ ’’قومی واٹر کونسل‘‘ کے نام سے قومی سطح کے ادارہ کے ذریعے قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے اور وفاقی وزراء برائے آبی وسائل، خزانہ، بجلی، منصوبہ بندی و ترقی اور تمام وزراء اعلیٰ اس کے ارکان ہوں گے۔ قومی آبی کونسل قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور وفاقی وزیر آبی وسائل کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے ساتھ عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور وزارت آبی وسائل کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کیلئے پہلی قومی آبی پالیسی کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے خالص ہائیڈل منافع جات کے تخمینہ کیلئے قاضی کمیٹی طریقہ کار پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے وزارت بین الصوبائی رابطہ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور وزارت آبی وسائل کو صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کلیمز کو ہم آہنگ کرنے اور مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیلئے اس معاملہ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ایک سادہ تقریب میں وزیراعظم نے چاروں وزراء اعلیٰ کے ہمراہ پاکستان واٹر چارٹر پر دستخط کئے جس میں قومی آبی پالیسی سے وابستگی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
لاپتا بلوچ طلبہ کیس،جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہی عدالت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل ججز کمیٹی کو واپس ارسال
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
ترجمان قومی اسمبلی کی چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں ..
ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخی کھیپ ضبط کرلی
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں مزید 3ماہ کی توسیع
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، اے ایس آئی معطل
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن پر سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم