ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں ، آئندہ الیکشن جیت کر ہم حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ملک کو مایوسیوں اور اندھیروں سے نکالنے کیلئے ملک بھر کی تعلیم یافتہ یوتھ کو ساتھ ملا کرشہید ذوالفقار بھٹو و بے نظیر بھٹو شہید کا پیغام باقی یوتھ تک پہنچانا ہے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سیاست بالخصوص پی پی پی میں شمولیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2احمد خانزادہ سے گفتگو چھچھ کی قسمت بدلنے کیلئے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شامل ہوا ہوں، پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا عوام ساتھ دیں، احمد تاج خانزادہ

منگل 24 اپریل 2018 20:44

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں ، آئندہ الیکشن جیت کر ہم حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد /حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی آئندہ حکومت یوتھ کے ساتھ مل کر بنائے گی ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کی پی پی پی میں شمولیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، یوتھ ہی پاکستان کا مستقبل بدلے گی ، بابائے چھچھ الحاج خانزادہ تاج محمد خان مرحوم کی سیاسی میدان میں بے مثال خدمات ہیں ان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ جانشین کا پیپلز پارٹی کو جوائن کرنا پی پی پی کی مقبولیت کا ثبوت ہے ، ملک کے کونے کونے سے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں وہ آئیں تاکہ ہم ان سے مل کر قوم کی تقدیر بدلیں، وہ منگل کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں صوبائی حلقہ پی پی 2کے امیدوار احمد خانزادہ اور قانون دان بلال خانزادہ سے خصوصی گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اورراولپنڈی ڈویژن کے صدر، سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان بھی اس موقع پر موجود تھے ، بلاول بھٹو زرداری نے احمد تاج خانزادہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی نوجوان ہیں اور میں بھی ہم نے اپنے ساتھ ملک بھر کی تعلیم یافتہ یوتھ کو ساتھ ملا کر اپنے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا پیغام باقی یوتھ تک پہنچانا ہے تاکہ ملک کو مایوسیوں اور اندھیروں سے نکالا جا سکے ، بعد ازاں امیدوار صوبائی اسمبلی احمد خانزادہ نے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو میں بتایا کہ علاقہ چھچھ کے عوام کی قسمت بدلنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شامل ہوا ہوں ، مجھے پی پی پی میں سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری و رکن وزیر اعظم انسپکشن کمیشن ڈاکٹر نعیم اعوان، ضلعی صدر اشعر حیات خان،نائب صدر نصیر جدون، جنت گل اور لالہ سکندر خان نے پی پی پی میں کئی بار شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے سوچ بچار کی ، مشاہدہ کیا اور اپنے سپورٹرز سے مشاورت کی یوں آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ہوں اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن پی پی پی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں